ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں جوے کے دو اڈوں پر پولس کاچھاپہ :8گرفتار ، 10فرار

بھٹکل میں جوے کے دو اڈوں پر پولس کاچھاپہ :8گرفتار ، 10فرار

Fri, 28 Oct 2022 20:36:13    S.O. News Service

بھٹکل:28؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرالی اوع نیر کنٹھ میں عوامی جگہ پر تاش کے ذریعے جوا کھیلنے والے اڈے پر چھاپہ مارتےہوئے پولس نے 7ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔

ملزموں کی شناخت شرالی نیرکنٹھ کے جینت ایرپا نائک(26)، شنکر دیواڑیگا(45)۔ ہریش دیواڑیگا(32)، راجیش دیواڑیگا (35)، امیش دیواڑیگا(39)، منجوناتھ دیواڑیگا(42) اوع لوکیش نائر(30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزموں سے 4260روپئے اور دیگر جوے کے اشیاءضبط کرلئے گئےہیں۔بھٹکل دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی دیوراج جانچ میں جٹے ہیں۔

ماولی میں پولس کا چھاپہ : ماولی-1 کے جنگلاتی علاقے میں غیر قانونی طورپر مرغیوں کی لڑائی کے ذریعے جوا کھیل رہے اڈےپر پولس نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک کو گرفتار کیا تو 10ملزم فرار بتائے گئے ہیں۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت شرالی ، وینکٹاپور کے ناگراج جٹا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جب کہ شیکھر بھاسکر نائک، دیوی داس نائک، کمار دیواڑیگا، بھاسکر دیواڑیگا، گنگادھر نائک ، مہیش سبرائے نائک، مہیش گنپتی نائک، راجو تمیا نائک ، ششی کانت شیروگار، موہن نائک فرار بتائے گئےہیں۔ ملزم ناگراج سے 4030 روپئے نقد سمیت دو مرغوں کو پولس نے ضبط کرلیاہے۔ مرڈیشورپولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی پرمانند جانچ کررہے ہیں۔


Share: